ادارہ شماریات نے رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ دس ماہ میں 1932 ارب روپے کی خوراک اور 414 ارب روپے کے موبائل فونز امپورٹ کیئے گئے ہیں ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس دوران پاکستانی 155 ارب روپے کی چائے پی گئے جبکہ سمارٹ موبائل فونز کی درآمد میں 209 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ، جولائی تا اپریل 1 ارب 46 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کے موبائل فون امپورٹ کیے گئے جبکہ گزشہ سال اسی مدت میں 47 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے فون امپورٹ ہوئے۔ اس دوران کاروں کی درآمد 255 فیصد اضافے سے 20 کروڑ 75 لاکھ ڈالررہی ، گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کیلئے 59 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے پارٹس بھی آئے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اپریل 6 ارب 81 کروڑ ڈالر سے زائد کی خوراک بھی درآمد ہوئی، 10 ماہ میں 1 ارب 3 کروڑ 16 کروڑ ڈالر کی گندم درآمد کی گئی، اس دوران 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر سے زائد کی چائے باہر سے منگوائی گئی ، دیگر غذائی اشیاء میں چائے، مصالحے، خشک میوے، چینی، دالیں شامل، سویا بین آئل، پام آئل، دودھ، مکھن اور کریم سمیت ڈیری مصنوعات بھی امپورٹ ہوئے۔