این ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں اورہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق،21 سے27 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، موسم خشک،درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو متحرک رہنےکی ہدایت کردی۔
موسمیات کےمطابق پنجاب میں بارشوں اورطوفان کا الرٹ بھی جاری کردیا۔اٹھارہ مئی سےگردآلود ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارشیں متوقع ہیں،محکمہ لاہورجہلم گجرانوالہ راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک اورسیالکوٹ میں بادل جم کر برسیں گے۔
ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے،محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ ملک کےوسطی اورجنوبی حصوں میں شدید گرمی پڑسکتی ہے،خیبر پختونخوا،شمالی اوروسطی بلوچستان اوربالائی پنجاب میں شام کو بارش کا امکان ہے،جبکہ اسلام آباد میں بھی شام کو تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق راولپنڈی ڈویژن،گوجرانوالہ اورسرگودھا میں بارش کا امکان ہے،چاغی،کوئٹہ، قلات،زیارت، پشین،قلعہ عبداللہ سمیت دیگرعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہےگا،سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑنےکا امکان ہے،درجہ حرارت 48 ڈگری تک رہے گا،سکھر میں پارہ 47، ملتان اور ڈی جی خان میں 45 ،اسلام آباد میں 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔