کراچی کے علاقے سعیدآباد میں گزشتہ روز خاتون پر تیزاب پھیکنے کا واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، متاثرہ خاتون نے شوہرکیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔
متاثرہ خاتون اقراء کی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں درج مقدمے میں انکشاف ہوا کہ اس کی تین سالہ بیٹی مریم بھی تیزاب سے جھلسی ہے ، جسے زخمی حالت میں اس کا شوہر امین لیکر فرار ہوا ۔ متاثرہ خاتون بلوچستان محکمہ پولیس میں ملازم ہے اور زیر تربیت ہے،پولیس حکام کے مطابق مفرور ملزم امین کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا ، گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔