بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 5 روپے سے زائد تک اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی حکومتی تیاریاں جاری ہیں، سی پی پی اے نےآئندہ سال کے لئے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست کردی۔
درخواست کی منظوری کی صورت میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 5 روپے سے زائد تک اضافہ ہوگا، سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 23 مئی کو نیپرا میں ہوگی۔
پاور پرچیز پرائس کا 25.03 سے 27.11 روپے فی یونٹ تک کا تخمینہ لگایا گیا ہے، حتمی منظوری کے بعد نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔