اسلام آباد میں نان اور روٹی کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں روٹی کی نئی متفقہ قیمتیں مقرر ہونے پر دائر درخواست واپس لے لی گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور سرکاری وکیل نے نئی قیمتوں سے عدالت کو آگاہ کردیا۔
اسلام آباد کے شہری علاقوں میں روٹی کی قیمت 18 اور نان کی 22 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں تنوروں پر روٹی 16 اور نان 20 روپے میں ملے گا
وکیل نانبائی ایسوسی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر ہمارے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت ہوئے، مذاکرات میں نان روٹی کی نئی قیمتوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین ہونا خوش آئند ہے، عدالت کا تمام گرفتار افراد کو فوری رہا اور تنور ڈی سیل کرنے کا حکم دے کر درخواست واپس لئے جانے کے بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔