لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پرائیویٹ کمپنی اضافی چارجز وصول کررہی ہے تو اس کا لیسکو سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق نیٹ میٹر لگوانے کا طریقہ کار نہایت سادہ اور شفاف ہے،نیٹ میٹرلگوانے کے عمل میں کرپشن کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے،لیسکو نیٹ میٹر کے حوالے سے صرف این او سی جاری کرتا ہے،صارفین نیٹ میٹر کسی بھی منظور شدہ کمپنی سے خرید سکتے ہیں، 5سے 25 کے وی کے کنکشن کے لیے نیپرا لائسنس کی ضرورت نہیں ہے۔