لاہورکی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویز الہیٰ کے چیک اپ کے لیےایم ایس سروسز اسپتال کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ایف آئی اے کو مونس الہی کی گرفتاری کے لیے دوبارہ انٹرپول سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویراحمد شیخ نے منی لانڈرنگ کا تحریری حکم جاری کیا جس میں لکھا کہ پرویزالہی کا میڈیکل بورڈ مکمل معائنہ کرنے کے بعد اکیس مئی سے قبل میڈیکل رپورٹس جاری کرے۔
چوہدری مونس الہیٰ کی گرفتاری کے لیے دوبارہ انٹرپول سے رابطہ کیا جائےادھرلاہور کی احتساب عدالت نے پرویز الہی اورمحمد خان بھٹی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی انکوائری نقول فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے انتیس مئی تک نیب کی انکوائری نقول دونوں ملزمان کو دینے کا حکم دیا عدالتی کارروائی کے بعد پرویزالہی نے پاکستان کی صورتحال مذکرات سے بہترہوسکتی ہے تمام سیاسی جماعتیں اپنا اپنا رول ادا کریں جنرل الیکشن میں عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیا ہے۔