بجٹ میں غیر رجسٹرڈ تاجروں پر جرمانے اور نان فائلرز کی کیش ٹرانزیکشنز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی۔
تفصیلات پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں نئے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بجٹ میں غیر رجسٹرڈ تاجروں پر جرمانے اور نان فائلرز کی کیش ٹرانزیکشنز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی۔ نان فائلرز پر کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح بڑھا کر 0.9 فیصد تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کارروائی جبکہ ساڑھے 800 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی ہوگی، غیر رجسٹرڈ تاجروں کو جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس کی مد میں مزید 15 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کا تخمینہ لگایا گیا، 1300 سی سی سے زائد کی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنےکا امکان ہے۔ 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی۔ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں جاری ٹیکس چھوٹ میں کمی متوقع ہے۔