آزاد جموں وکشمیرمیں حالیہ پرتشددمظاہروں میں اپنےفرض کی ادائیگی کےدوران شہادت پانےوالےسب انسپکٹرعدنان شہید نےشرپسندوں کےحملوں کےخلاف اور امن کی خاطرجامِ شہادت نوش کیا۔
سب انسپکٹرعدنان قریشی کی شہادت پراہلخانہ کا سرفخرسے بلندہوگیاسب انسپکٹر عدنان قریشی شہیدکی شہادت پراُن کےوالد کا کہنا تھا کہ مجھے باپ ہونے کے ناطے بہت دکھ ہےمگرمجھےفخر ہےکہ میرے بیٹے نےجام شہادت نوش کیا،میں نے اپنے بیٹےکو ملک و قوم کی خدمت کے لئے وقف کر دیا تھا۔
"میرےبچےکی طرح ہزاروں جوان ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیےتیار ہیں،ہم موت سےڈرنےوالے نہیں،میرا ایمان ہےکہ موت تو آنی ہے،میرے بیٹے نے شرپسندوں کےعزائم خاک میں ملا دیے،ان انتشاری ٹولوں کامقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔
اللہ کےفضل سے سینکڑوں عدنان وطنِ عزیزکی حفاظت کے لیے تیار ہیں،اس افسوسناک واقعے پرایس ایس پی میر پور،کامران علی نےاظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ"شر پسندوں نے آزادجموں و کشمیرکا امن تباہ کرنے کی کوشش کی۔
ہمارےبہت قیمتی آفیسر نےجام شہادت نوش کیا ہے، کسی صورت بھی ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا،شرپسندوں نےروڈ بلاک کررکھے تھےجس طرح ہمارے جوانوں نے زخمیوں کو وہاں سےنکالا اس پرمیں انکو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔
فائرنگ اورپتھراؤ کےدوران عدنان شہیدکو وہاں سےنکالا گیا،ایمبولینس تک کا راستہ روکا گیا،یہ کیسا پر امن احتجاج ہے، ایس ایچ او تھوتھل، وجاہت کاظمی کا کہنا تھا کہ عدنان شہید کو جب گولی لگی تو انکا خون تیزی سے بہہ رہا تھا اور ان کے چہرے پرتب بھی مسکراہٹ تھی۔
عدنان شہید کی زبان پراللہ اکبراورکلمہ طیبہ کا ورد جاری تھا،ان شرپسند عناصر کا مقصد احتجاج نہیں بلکہ آزاد جموں و کشمیر کا امن تباہ کرنا تھا۔
احتجاج کی آڑ میں امن تباہ کرنےوالےیہ شر پسند عناصر کسی رعایت کےمستحق نہیں ،پولیس عوام کی محافظ ہےلیکن ریاست کے امن کو خراب کرنے اور انارکی پھیلانے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
سب انسپکٹرعدنان قریشی شہید کی قربانی ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔