ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز برائن لارا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل اور فائنلسٹ کی پیشگوئی کر دی۔
برائن لارا کے مطابق مطابق بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، انگلینڈ اور افغانستان میں وہ صلاحیتیں ہیں جس سے وہ ٹاپ فور میں باآسانی جگہ بناسکتی ہیں۔
برائن لارا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو اچھا پرفارم کرنا چاہیے، ان کے پاس بہت سے ستارے ہیں اور جب وہ ایک ٹیم کے طور پر اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
برائن لارا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کو دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا کے 9 مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔