عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
ایک ماہ کے دوران مجوعی طور پر خام تیل کی فی بیرل قیمت میں آٹھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ قیمت 90 ڈالر سے کم ہو کر 82 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 9.70 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔