انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف لارڈز میں کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا، 20سال ملک کی نمائندگی کرنا شاندار لمحہ تھا،یہ صحیح وقت ہے جب کرکٹ سے الگ ہوجایا جائے، کیرئیر میں سپورٹ کرنے پر اہلخانہ اوراہلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کرکٹ سے بچپن سے ہی بہت پیار ہے۔ جیمز اینڈرسن نے187ٹیسٹ میچز میں700وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں700وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر ہیں۔جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں 269 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔