سکاوٹس ٹریننگ اکیڈمی وارسک میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پریڈ میں بنیادی ملٹری ٹریننگ کورس کےچونتیسویں ایڈیشن کے 1430ریکروٹس پاس آوٹ ہوئے،ان میں بڑی تعداد میں خیبرپختونخواہ کےقبائلی علاقوں سےتعلق رکھنے والے ریکروٹس بھی شامل ہیں۔
تقریب کےمہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اور ٹریننگ کےدوران مختلف مراحل میں اعلی کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس کو شیلڈز جبکہ اکیڈمی لیول پر بہترین کاردگی دکھانے والے ریکروٹ کو اعزازی تلوار سے نوازا۔
پاسنگ آوٹ پریڈ میں پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کیا اور مہمان خصوصی آئ جی ایف سی کو سلامی پیش کی۔
پاسنگ آوٹ پریڈ میں ریکروٹس کے اہل خانہ,اعلی ملٹری اور سول افسران, علاقہ مشران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔