پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب کرلی گئی
شو کاز نوٹس تحریک انصاف کی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب نے جاری کیا، شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب کرلی گئی۔ شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس دیا گیا۔
شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق آپ کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود آپ نے بیانات دیے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے، آپ تین روز کے اندر اندر جواب دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی آپ کے خلاف ایکشن لے گی۔