لاہورہائیکورٹ رجسٹرارکو سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کوسماعت کےلیے مقرر کرنے سےروک دیا۔
جسٹس شاہدکریم نےریماکس میں کہاٹربیونل کےلیےمیرا نام بھی تجویزکیاگیا ہےمیں یہ کیس کیسےسن سکتا ہوں؟جس پروکیل نےدلائل دیتےہوئےکہا یہ کسی جج کا ذاتی معاملہ نہیں لہذا عدالت یہ کیس سن سکتی ہے۔
بعد ازاں عدالت نےججزکو ٹربیونل جج مقرر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا
سلمان اکرم راجہ نے اضافی ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ،درخواست میں چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک کے دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں الیکشن ٹربیونلز کا تقرر کردیا گیا۔