کشمور کے کچے میں ڈاکوؤں کا گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ سے بچے سمیت تین افراد جان سے گئے ۔ جبکہ خاتون سمیت چھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ کچے کے علاقے گیلپور میں پیش آیا ہے ۔ جہاں ایک گھر پر راکٹ لانچر کے گولے فائر کیے گیے۔
پولیس اور علاقہ مکینوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا، جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک سالہ بچہ عبدالجبار 10 سالا عبدالغفور اور 50 سالا حسین بخش شر شامل ہیں