وزیراعظم نےوزارت سمندرپارپاکستانی اورنیوٹیک میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی اداروں کو صوبوں کے ساتھ رابطے اور تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نےکہا ہےکہ بہترین اور عالمی معیار کے پیشہ ورانہ تکنیکی ہنر سے لیس افرادی قوت کے لیےریگولیشن کامربطو نظام یقینی بنایا جائے،نادرا ملک اور بیرون ملک موجود افرادی قوت کا ایک مربوط اورمنظم ڈیٹا بیس بنایا جائے،عالمی معیار سے ہم آہنگ فنی اورتکنیکی تربیت کی منصوبہ بندی کا نفاذ کیا جائے۔
وزیرِاعظم نےبیرون ممالک روزگار کےحوالے سےکمپنیوں کے لائسنس رجیم میں بھی اصلاحات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستانی افرادی قوت کو دھوکہ دے کرمعاشی نقصان پہنچانےوالی کمپنیوں کی نشاندہی کی جائے،ایسے عناصر دنیا بھر میں پاکستان کی سبکی کا باعث بنتے ہیں۔