روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ نئی چھ سالہ صدارتی مدت کے لئے حلف اٹھا لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک تقریب میں نئی چھ سالہ مدت کے لیے حلف اٹھایا جس کا یوکرین جنگ کی وجہ سے امریکا اور دیگر کئی مغربی ممالک نے بائیکاٹ کیا تھا۔
پیوٹن 1999 سے صدر یا وزیر اعظم کے طور پر برسراقتدار ہیں اور انہوں نے اپنے نئے مینڈیٹ کا آغاز یوکرین جنگ کے دو سال سے زائد عرصے کے بعد کیا ہے۔
گرینڈ کریملن پیلس میں منعقدہ تقریب کے دوران پیوٹن نے کہا کہ روس موجودہ مشکل دور سے مضبوطی سے گزرے گا اور فاتح بن کر ابھرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک متحد اور عظیم قوم ہیں اور مل کر ہم تمام رکاوٹوں پر قابو پا لیں گے، ہم نے جو کچھ منصوبہ بنایا ہے اس کا ادراک کریں گے، اور ہم مل کر جیت حاصل کریں گے۔
پیوٹن نے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔