وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدرات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نجی ایئر لائن ایئرسیال کو انٹرنیشنل روٹس چلانےکی منظوری دے دی گئی۔
شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں ایئرسیال کو انٹرنیشنل روٹس چلانے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی جانب سے منظوری نیشنل ایوی ایشن پالیسی2023 اور ایئر سروسز ایگریمنٹ کے تحت دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان اور کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط اور ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپیشل ایجوکیشن کو وزارت وفاقی تعلیم وفنی تربیت کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبہ جات کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔