استحکام پاکستان پارٹی کے دفترمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد کہتے ہیں کہ پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں آئی پی پی کی بھرپور حمایت کی ، محاذ آرائی کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، ہم محاذ آرائی کی سیاست سے گریز کریں گے، پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوتے ہی بھرپور انداز میں حصہ لیں گے۔
آئی پی پی پنجاب کے سیکرٹری جنرل شعیب احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت میں رہتے ہوئےاتحادی حکومت میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کو ایوانوں کے اندر اٹھائیں گے، آئی پی پی کو قلیل عرصے میں پذیرائی ملی ہے، وہ وفاق اورصوبائی اسمبلی میں نظر آئی ہے ۔