حیدرآباد ایئرپورٹ پر انتظامی لاپرواہی سے سیکیورٹی رسک پر آگئی ،ایئررپورٹ کی سیکیورٹی کہ لیئے چاروں اطراف نصب خار دار تار کا جال نا معلوم چورکاٹ کر لے گئے جس سے رن وے غیر محفوظ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ایئر پورٹ کے مرکزی دروازے سے شروع ہونے والا کھار دارتاروں کا جال تقریبا 2 کلومیٹر تک کاٹ دیا اور چوری کر کے لے گئے جس سے ایئر پورٹ کا رن وے مکمل طور پر غیر محفوظ ہو گیاہے ۔ایئر پورٹ نجی اور وی آئی پی پروازوں کے زیر استعمال ہے جبکہ کمرشل پروازوں کیلئے ایئر پورٹ بند ہے ،اسسٹنٹ مینجر ایئر پورٹ منصور لغاری نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کواٹر کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا تھا ، کھار دار تاروں کاجال ایئر پورٹ کی زمین کی نشاندہی کیلئے لگایا گیا تھا ، اس وقت ایئر پورٹ فنکشنل نہیں ہے ، تاہم اگر کسی وی آئی پی کی موومنٹ ہوتی ہے تو ڈسٹرکٹ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو چوبیس گھنٹے قبل آگاہ کر دیا جاتاہے ۔