بلوچستان کے شہر تربت کے شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج میں پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 67 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئیں۔
بلوچستان کی خواتین پاکستان کے استحکام میں پیش پیش ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ اس حوالے سے شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت میں پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقادہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی گرلز کیڈٹس کالج کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر ہمایوں اجمل تھے۔ پاس آؤٹ ہونے والے پہلے کورس میں سڑسٹھ گرلز کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئیں۔ پاس آؤٹ ہونے والی کیڈٹس کا تعلق بلوچستان کے علاقےمکران، قلات، نصیر آباد، سبی، ژوب، کوئٹہ، اور رخشان ڈویژنوں کے مختلف علاقوں سے ہیں جو بلوچستان کی لڑکیوں کی لگن اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کیڈٹس کو انعامات اور ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں کیڈٹس کے والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔