پاکستان میں سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈکی گئی ۔ اپریل دوہزارتئیس کے مقابلے میں اپریل دوہزارچوبیس میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ چھیالیس فیصد بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے برآمدات اورمجموعی فروخت کا ڈیٹا جاری کیا گیا ، اعدادوشمار کے مطابق اپریل دوہزار تئیس کے مقابلے میں اپریل دوہزار چوبیس میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں چھیالیس فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اپریل دوہزار چوبیس میں پاکستان سے چھ لاکھ چودہ ہزاردوسوچونسٹھ ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا۔۔رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں پینسٹھ فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔۔جولائی دوہزارتئیس سے اپریل دوہزار چوبیس کے دوران ستاون لاکھ پندرہ ہزار ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا۔۔سیمنٹ مینوفیکچررز کی تنظیم کے مطابق اپریل میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت انتیس لاکھ تینتالیس ہزار ٹن رہی جبکہ جولائی دوہزار تئیس سے اپریل دوہزار چوبیس کے دوران دس ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت سینتیس اعشاریہ چوالیس ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔