عازمین حج کی روانگی کےلیےفلائٹ آپریشن نومئی سےنو جون تک جاری رہےگا۔پہلے روزگیارہ پروازوں کے ذریعےدو ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کےمطابق پہلے پندرہ روز تک تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ پرجائیں گی،چوبیس مئی سےنو جون تک بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پراتریں گی۔
پہلےروزگیارہ پروازوں کےذریعےدو ہزارایک سو ساٹھ عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے،اسلام آباد سے تین پروازوں کےذریعے چھ سو اسی عازمین کی روانگی ہوگی ۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کےمطابق کراچی سے پہلے روز دو پروازوں کےذریعے تین سو تیس جبکہ لاہور سے تین پروازوں کے ذریعے چھ سو ستر عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔