گیمبیا کےشہربنجول میں15ویں اسلامی سربراہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے ملاقات کی جس دوران انتہا پسندی ودہشتگردی اورمشترکہ حل تلاش کرنےکیلئےکاوشوں پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹراسحاق ڈار نےبڑھتےہوئےاسلاموفوبیا کےبارےمیں شدید تشویش کااظہارکیا، وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ دنیا بھرمیں مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک، تشدداوراشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنےاسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کارروائی کی ضرورت پر زوردیا ، نائب وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا،اسحاق ڈارنےکشمیر پراوآئی سی کےرابطہ گروپ اورخصوصی ایلچی کے کردار کو سراہا،
نائب وزیراعظم نے غزہ میں جاری نسل کشی اورسنگین انسانی صورتحال پراظہارتشویش کیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئےاوآئی سی کی کوششوں اوراقدامات کوسراہا۔