سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) اورآل نیبرز امریکہ کا پاکستان میں بین الاقوامی مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی سمٹ 2024 کا انعقاد کیا گیا۔
عالمی رہنماؤں، مذہبی شخصیات،سرکاری حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی اجلاس میں شرکت کی ہے،مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی سمٹ میں امن، ترقی اور سماجی ہم آہنگی کو بھی اجاگر کیا گیا۔
سربراہی اجلاس میں مذہبی آزادی کودرپیش چیلنجز اور دنیا بھرمیں بڑھتی انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے زوردیا گیا۔
سربراہی اجلاس کامقصد پاکستان اوردوسرے ممالک میں مختلف مذہبی اور ثقافتی برادریوں کے درمیان تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو متحرک کرنا تھا
اس کانفرنس میں آل نیبرز آرگنائزیشن نے پاکستان میں بین اقوامی مذاہب ہم آہنگی کی تعلیمات کی اہمیت پر زور دیا جس میں امریکہ کے وفد نے بھی شرکت کی۔
وفد نے پاکستان کے تمام بڑے شہروں کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور، لاہور اور جڑانوالہ کے دورے کیے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد میں امریکہ سے آئے وفد کا کہنا تھا کہ"ہم نے پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگوں سے ملاقات کی ہے۔
وفد کاکہنا ہےکہ یقینی طور پرمسلمان اوردوسری مذاہب کے لوگ پاکستان میں مکمل طور پرآزاد ہےاوراسی آزادی کےساتھ اپنی عبادات کرتے ہیں""پاکستان میں مذہب کےمعاملے میں اقلیتیوں پرکوئی پابندی نہیں ہےاورمذہب کے معاملے میں تمام پاکستانی تشددکو پسند نہیں کرتے۔
"پاکستان ایک امن پسند ملک ہےاوریہاں تمام مذاہب کو ماننے والےبغیرکسی تفریق کےاپنی زندگی گزاررہے ہیں"اس وفد نےپاکستان میں غیرمسلموں کےلیےتمام سہولیات کوسراہا اورپاکستان کےلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔