پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم اعلان کردیا گیا ہے۔
قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی جانب سے پریس کانفرنس میں انگلینڈ اور آئر لینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کےاسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ منتخب کیاگیا ہے۔
قومی ٹیم کےاسکواڈمیں کپتان بابراعظم،ابراراحمد،اعظم خان ،فخرزمان،حسن علی، افتخاراحمد،عمادوسیم،محمد عباس آفریدی،محمدعامر،محمدرضوان،محمد عرفان خان،نسیم شاہ ،صائم ایوب،سلمان علی آغا،شاداب خان،شاہین آفریدی اورعثمان خان ،عمادوسیم قومی اسکواڈکاحصہ ہیں۔
قومی اسکواڈ میں حارث رؤف،حسن علی اور سلمان علی آغا کی واپسی ہوئی ہے، اسامہ میراورزمان خان کوڈراپ کیاگیاہے،اسامہ اور زمان کی جگہ حسن علی،حارث رؤف کوشامل کیاگیا،جبکہ اعظم خان، عرفان خان اور محمد رضوان فٹ ہوکر ٹیم میں شامل ہونگے۔
اس دوران قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکان وہاب ریاض نے کہا عثمان خان نے ڈومیسٹک اورپی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس دی،عثمان خان ٹیلنٹڈہے، اسے سپورٹ کرنےکی ضرورت ہے۔چیزوں کومدنظررکھتےہوئےاسکواڈکااعلان تاخیرسےکیا ۔ایک،دو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل ہیں،بس انہیں دیکھنا ہے۔
محمدیوسف نےکہا قومی ٹیم ہرطرح کی وکٹ اوراپوزیشن کیلئےتیارہے،سننےمیں آیاہےآئرلینڈجیسی وکٹیں ہی نیویارک میں بن رہی ہیں،نیوزی لینڈکےخلاف سیریز اچھی رہی،اس سےپہلےکبھی سیریزمیں اتنےنوجوانوں کوموقع نہیں ملا،۔
منتخب اسکواڈ کا مختصرتربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائےگا اور 3 روزہ تربیتی کیمپ 4 مئی سےلاہور میں شروع ہو گا،اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کیمپ کی نگرانی کریں گے،کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ،باؤلنگ اورفیلڈنگ پرتوجہ دی جائے گی۔