بالی وڈ ہدایتکار سنجےلیلا بھنسالی نےاپنی پہلی ویب سیریزہیرا منڈی کیلئے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئےایک انٹرویو میں سنجےلیلابھنسالی کاکہنا تھا کہ ہیرامنڈی کا آئیڈیا ان کے پاس 18سال سےموجود تھا لیکن کہانی بہت وسیع ہونےکی وجہ سے فلم کی تیاری نہیں کی جاسکی۔
فلم کے ہدایتکار نے بتایا کہ 18 سال قبل ان کے آئیڈیا کاسٹ میں ریکھا،کرینہ کپور اور رانی مکھرجی موجود تھیں لیکن بعد میں یہ کاسٹ ایک کاسٹ سے دوسری کاسٹ میں تبدیل ہوگئی تھی۔
اسی حوالے سےانہوں نےکہا کہ ایک وقت میں اس فلم کیلئے پاکستانی اداکاروں عمران عباس،ماہرہ خان اور فواد خان کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا لیکن پھر یہ خیال ترک کر دیا۔
خیال رہےکہ معروف اداکار عمران عباس نے ماضی میں اپنے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا انھیں ایک سے زائد بھارتی فلموں کی آفر آئیں ہیں،انکے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انھیں کافی تنقید برداشت کرنا پڑی،جس پر اب سنجے لیلا بھنسالی کو انھیں ایک نوٹ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا شکریہ آپ نے اس بات کی وضاحت پیش کی۔
واضح رہےکہ ہیرامنڈی میں اب منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، طحٰہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔