صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ کی وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعیناتی کی منظوری دے دی
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا ،صدر مملکت نےوزیراعظم کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 93 ایک کے تحت تعیناتی کی منظوری دی۔
وزیراعظم نے مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کی سمری ایوان صدر کو بھجوائی تھی۔ صدرمملکت کی منظوری کےبعد رانا ثنااللہ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ رانا ثنااللہ الیکشن ہارنے کے بعد وفاقی یا صوبائی حکومت میں شامل ہونے کیلئے متحرک ہوئے ۔ نواز شریف نے ان کو کابینہ میں شامل کرنے کیلئے وزیراعظم سے بات کی تھی ۔
یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ اس سے قبل وزارت داخلہ اور وزارت قانون میں فرائض انجام دے چکے ہیں ۔