بھارت نے ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے لیکن اس میں کے ایل راہول اور رینکو سنگھ جگہ بنانے میں کامیا ب نہیں ہو سکے ہیں لیکن رینکو سنگھ کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر رکھا گیاہے تاہم کے ایل راہول مکمل طور پر باہر ہو گئے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کے ایل راہول کو باہر کرتے ہوئے ان کی جگہ اس کیٹیگری میں سنجو سیمسن اور رشبا پنت کو ٹیم میں شامل کیاہے جو کہ وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں ۔کے ایل راہوں نے اپنا آخری ٹی ٹوینٹی میچ 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلا تھا جو کہ 10 نومبر کو کھیلا گیا تھا ۔
کے ایل راہول کو 2023 کی آئی پی ایل کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سرجری کروانا پڑی تاہم وہ ورلڈکپ 2023 میں مکمل ہو فٹ ہو گئے تھے ، ٹیسٹ اور ون ڈے میں واپسی کے باوجود وہ ٹی ٹوینٹی میں اپنی جگہ نہیں بنا پائے ہیں ۔
ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت نہ ہونے کی ایک وجہ ان کا ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں سٹرائیک ریٹ بھی ہے ، وہ 72 ٹی ٹوینٹی میچز میں 2265 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ 37.75 رہا ہے ،بہر حال بھارت میں جاری آئی پی ایل 2024 میں ان کی کارکردگی کا فی بہتر رہی اور انہوں نے 9 میچز میں 378 رنز 144 کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔
دوسری جانب رشبا پنت نے کار حادثے کے 14 ماہ بعد ٹیم میں دھماکے دار اینٹری ماری ہے ، انہوں نے ڈی سی کیلئے 11 میچز میں 398 رنز بنائے ہیں جن میں 3 نصف سینچری بھی شامل ہیں، ان کا سٹرائیک ریٹ 158.57 رہا جبکہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں سیمسن کی انتھک محنت رنگ لے آئی ہے ، انہوں نے 9 میچز میں 385 رنز بنائے جس میں 4 نصف سینچریں بھی شامل ہیں ۔
بھارت ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان کے ساتھ ٹکراو 9 جون کو امریکہ میں ہوگا۔
بھارت کے ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں روہت شرماکپتان، جیسوال، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، رشبا پنت وکٹ کیپر، سنجو سیمسن وکٹ کیپر، ہاردک پانڈیا نائب کپتان، شیوم دوبے ، رویندر جدیجہ، اشر پٹیل، کلدیپ یادیو، چاہال، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں ۔
ریزرو کھلاڑیوں میں شبمان گل، رینکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان کو رکھا گیاہے ۔