عدالت نے راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں 9 افراد کے قتل کیس میں ملوث چار ملزمان کو پانچ پانچ مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا جبکہ ایک مجرم کو پانچ مرتبہ عمر قید اور 7 کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کےایڈیشنل سیشن جج راجہ فیصل رشید نے تھانہ چونترہ کے گاؤں میال میں نوافراد کےقتل کیس کافیصلہ سنادیا۔ عدالت نےمجرمان رب نواز، دانش نواز، اشرف اورعاقب کوپانچ مرتبہ سزائےموت، مجرم اکرام نوازکوپانچ مرتبہ عمرقید کی سزاسنائی جبکہ سزائےموت پانےوالےمجرموں کوپانچ پانچ لاکھ روپےہرجانےکی سزابھی سنائی گئی۔ ملزم طاہرمحمود، حمزہ، سلیم، قیصرعباس، عابد نواز، وسیم بابر اور جاوید اقبال کو شک کافائدہ دیتےہوئےبری کردیا گیا۔ ملزمان کیخلاف دو ہزاربیس میں تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ فیصلہ سنانے سے قبل جوڈیشل کمپلیکس میں سیکورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے تھے ۔
یاد رہے کہ 2020 میں 5 خواتین اور 4 بچوں کو قتل کیئے جانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا تھا ۔