نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ پاکستان کی ترقی اور امت مسلمہ کی خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔
نگران وزیراعظم نےکل رات عمرہ ادا کیا۔وزیراعظم نےمسجد الحرام میں امت مسلمہ کی خوشحالی کیلئےدعا کی۔وزیراعظم نےخانہ کعبہ کےاندر نمازادا کرنےکی سعادت بھی حاصل کی۔
I am thankful to the Almighty for being given an opportunity to serve the people of Pakistan. My gratitude also extends to all the stakeholders for reposing their trust in me to lead the country.
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 12, 2023
Prayers requested from everyone that Allah gives me the fortitude to carry out my…
یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑگزشتہ روز نجی دورے پرمدینہ منورہ پہنچے تھے۔جہاں وہ مسجد نبوی گئے۔انہوں نے نوافل ادا کئے اور روضہ رسولؐ پر درود و سلام پیش کیا۔انہوں نے مسجد نبو ی کے پاس نبی کریم ؐاور اسلامی تہذیب کے متعلق انٹرنیشنل فیئر اینڈ میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھہترویں سالانہ اجلاس شرکت کیلئے نیویارک گئے تھے اور بعدازاں سرکاری دورے پر لندن گئے تھے۔
انوار الحق کاکڑ نے نیویارک یو این جنرل کے اجلاس میں خطاب کے علاوہ سائیڈلائن ملاقاتیں ،مختلف تقریبات سے خطاب اور مختلف انٹرویوز دیئے۔