محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے بشام میں چائنیز کانوائے پر حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
بشام میں 26 مارچ کو ہونے والے چائینز کانوائے پر حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق عادل شاہ زیب، شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیر حسین حملے میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔
گرفتار دہشت گرد عادل شہباز مانسہرہ کا رہائشی ہے جس نے حملہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، دہشت گردوں نے حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا۔
خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں چینی انجینیئرز کا قافلہ داسو ڈیم کی طرف جا رہا تھا کہ خود کش حملہ آوروں نے اپنی گاڑی سے چینی انجینیئرز کی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے ان کی گاڑی کھائی جا گِری اور پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افرادجاں بحق ہوئے۔