سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ رواں سال حج میں کچھ تبدیلیاں متعارف کروائی گئی ہیں،موبائل فون ایپلی کیشن پاک حج ہرحاجی کیلئے استعمال کرنا لازم ہوگا۔
سیکرٹری وزارت مذہبی امورڈاکٹر عطاء الرحمان نےپریس کانفرنس کےدوران کہا ہے کہ اس بار 20 سے 25 دن کا شارٹ حج متعارف کرایا گیا ہے،شارٹ حج کے ہوائی جہاز کا ٹکٹ 55 سے 60 ہزارمہنگا ہوگا،کمرے میں ایک سے زیادہ افراد رہنے کی آپشن پر کرائے میں کمی ہوگی۔
حج اپلیکیشن سےہی تمام عازمین سےرابطہ اورشکایات بھی درج ہوں گی،موبائل فون ایپلی کیشن 'پاک حج' ہرحاجی کو استعمال کرنا لازم ہوگا، پاکستان سے عازمین کو فری سم دیں گے،ڈیٹا کی مدد سے کال ہوسکے گی،پاکستانی عازمین ایک ہی رنگ کے دو بیگ ساتھ لے جاسکیں گے،
سیکرٹری مذہبی امور نےمزید کہا 45 سال سےکم عمرگریڈ 7 سے 18 تک کے افسران ہی خدام ہوں گے،معاونین کی مانیٹرنگ بھی پاک حج ایپلی کیشن کے ذریعے ہوگی۔