پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، اسٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں آ گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر 73 ہزار کی حد عبور کی تھی،تاہم کچھ دیر میں 73 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرکے برقرار نہ رکھ سکی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا،کے ایس 100 انڈیکس 450 پوائنٹس پڑھ کر 73200 پوائٹس کی تاریخی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ہفتےکاروبار کےاختتام پراسٹاک مارکیٹ 72 ہزار 742 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔دوسری جانب کاروبارکےآغازپرانٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 24 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کےبعد انٹربینک میں ڈالر 278روپے 15 پیسے پر آگیا۔