مردان میں ریلوے اسٹیشن کےقریب فائرنگ کے تبادلے میں ریلوے پولیس کے دو اہلکار جاں بحق جبکہ 5 افرادزخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ریلوے کی زمین پر نجی مال کی لیز کا تنازع چل رہا تھا۔ ریلوے پولیس کی نفری نجی مال کو سیل کرنے پہنچی تھی۔ اس دوران تکرار کے بعد جھگڑا ہوا اور فائرنگ شروع ہو گئی۔
ریسکیو حکام نے زخمیوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کےلے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کے تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔