لاہورسمیت پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ایک سواکتیس ڈینگی بخار کےمریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں برس تعداد 4184 ہوگئی۔گزشتہ روز لاہور سے55 مریض سامنےآئے،لاہورمیں رواں برس تعداد 1696 ہوگئی
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق 24 گھنٹوں میں راولپنڈی33،ملتان سے12 مریض فیصل آباد9 ،گوجرانوالہ سے6 مریض سامنےآئے ہیں۔
پنجاب کےاسپتالوں میں اسوقت 139 مریض زیرعلاج ہیں۔لاہور کےاسپتالوں میں 71 مریض داخل ہوئے۔