ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ بس چند روزکی دوری پر ہے۔ میگا ایونٹ کے وارم اپ میچز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ قومی ٹیم کا پہلے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہے۔ شاہینوں نے حیدر آباد دکن میں تیاریوں کو حتمی شکل دےدی۔
پہلے وارم اپ میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم پورے 15 کھلاڑیوں کو اس میچ میں کھلائے گی۔
رپورٹ کے مطابق کیوی کپتان کین ولیمسن انجری سے چھٹکارے کیلئے ری ہیب میں ہیں، وہ آج کا میچ بطور بیٹر کھیلیں گے، ان کی جگہ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کرینگے۔
اس سے قبل حیدرآباد کےاسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن،فزیکل فٹنس کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔
دوہزار اکیس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تلخ یادیں اب بھی حسن علی کے ذہن میں تازہ۔ باؤنڈری لائن پرکیچنگ پریکٹس کرتے رہے۔
بنگلہ دیش کا سری لنکا اور افغانستان کا جنوبی افریقہ سے سامنا ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ تین اکتوبر کو آسٹریلیا سے شیڈول ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ کےمیگا مقابلوں کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہورہا ہے۔