کراچی میں سپرہائی وے صنعتی ایریا نورگوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول فیصل اور اس کا دوست ٹیکسٹائل مل سے واپس جارہے تھے۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے انہیں روکا اورلوٹ مار کی۔ موبائل فون چھیننے کے بعد ملزمان فرارہونے لگے تو سیکیورٹی گارڈ نے اپنا پستول نکالا اورانہیں پکڑنے کی کوشش کی۔ جس پرملزمان نے گولیاں چلا دیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 3 خول تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش کردی۔ 25 سالہ فیصل غیر شادی شدہ اور پانچ بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھا۔ رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہریوں کی تعداد 65 ہوگئی۔