استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے رانا نذیر احمد کو پنجاب کے صدر جبکہ شعیب صدیقی کو پارٹی کا سیکریٹری جنرل بنانے کی منظوری دیدی ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے رانا نذیر احمد خان کوآئی پی پی پنجاب کا صدراور شعیب صدیقی کو سیکرٹری جنرل بنا دیا ہے جبکہ میاں خالد محمود کواستحکام پاکستان پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کردیا گیا ہے۔پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے نئے تنظیمی عہدیداروں کو تنظیمی امورتیز کرنے اورپارٹی کومضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔ آئی پی پی ذرائع کا کہنا ہے استحکام پاکستان پارٹی کو ضلع اورتحصیل کی سطح پرفعال بنانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔پنجاب کے نئےپارٹی صدرکو تمام شعبوں کو متحرک کرنے اورجلد تنظیمی امور طے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نئےجنرل سیکرٹری پارٹی سیکرٹیریٹ اوردیگر امور کی نگرانی کریں گے۔۔