پاکستان کے ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ میں ترکیہ ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارت، قطر اور کویت نے خصوصی دلچسپی ظاہر کر دی ہے ۔
سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجلاس کے شرکاء کو ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ ترکیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت نے اسلام ایئرپورٹ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پیرس، اسپین، جرمنی، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے معروف ایئرپورٹ آپریٹرز نے بھی دلچسپی ظاہر کی۔۔ اجلاس میں ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بہترین سہولیات فراہمی پر زور دیا گیا۔ وزیرخارجہ نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ مقررہ مدت کے اندر مکمل کرے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے اقتصادی سفارت کاری اور بیرونی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کی کوششوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔