چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی قانون سازاسمبلی کاپہلااجلاس27اپریل1937میں ہواتھا،ملک بھرکےعوام اورانکےجمہوری اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پہلی سندھ اسمبلی کےقیام میں شاہنواز بھٹو کا کلیدی کردار تھا، سازش کےتحت شاہنواز بھٹو کو پہلی اسمبلی سے باہر رکھا گیا،پیپلزپارٹی کی تاریخ جمہوری اداروں کی مضبوطی کی جدوجہد سے بھری ہے۔