وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران پیازانتیس روپے،ٹماٹرچوبیس روپے اور آلوبائیس روپے سستے ہوئے ہیں۔ باقی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی پندرہ سے بیس روپے تک کمی ہوئی ہے۔
اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہناتھاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ اورٹیمیں صوبے بھرمیں متحرک ہیں۔سرکاری ریٹ لسٹ پرعمل درآمد کرانا سب سے بڑا ٹاسک ہے۔اس کے لئے تمام ڈی سی،اے سی اورکمشنرروزانہ کی بنیاد پرمارکیٹوں کے دورے کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم کا مشن ہےعوام کو سستی روٹی اور سستی سبزیاں ملیں۔عام آدمی کی بنیادی ضروریات میں روٹی اور سبزیاں ہیں۔ سبزی اور روٹی کی قیمت عام آدمی کی پہنچ کے مطابق ہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وزیراعلیٰ پیازاورٹماٹر کی قیمت مقررکرنے بھی آئی اورعوام کو سستی اشیا خورونوش فراہم کرنے بھی آئیں ۔ مریم نوازعام آدمی کی آواز ہیں ان کا مشن خواتین اورنوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔ مریم نواز کوگالم گلوچ بریگیڈ کی نہیں پنجاب کے گیارہ کروڑعوام کی فکر ہے۔