عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔فوجی جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔ملکی سلامتی اور سربلندی کیلئے دعائیں کی گئیں۔۔
دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کابارہ ربیع الاول کے موقع پر قوم اورامت مسلمہ کودل کی گہرائیوں سےمبارکبادد کے پیغامات دیئے ۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ خاتم النبین کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئےعظیم اورمبارک ترین نعمت ہے۔۔آپؐ کی بدولت انسانیت اللہ تعالیٰ کی ہدایت کےانعام اور رحمت سےسرفراز ہوئی آپؐ کی تعلیمات ہمہ گیراورآفاقی ہیں۔۔انسانیت کیلئےرہنمائی کالازوال ذریعہ ہیں ۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی اُنہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس رسول کا امتی بنایا۔