خواجہ سعد رفیق کا شہریارآفریدی کےبیان پرردعمل دیتےہوئےکہابلی نہیں بلا تھیلے سے باہرآگیا،پی ٹی آئی قیادت فوجی قیادت سےبراہ راست مذاکرات کا شوق پورا کر لیں۔
خواجہ سعد رفیق نےلاہورمیں تقریب سےخطاب کےدوران کہابانی پی ٹی آئی ایک طرف گریبان اوردوسری طرف پاؤں پکڑتے ہیں،فوجی قیادت سےمذاکرات کا کہہ کر پھر یہ آزادی کےعلمبرداربھی بنتے ہیں،حکومت اورلڑائی دونوں کام اکٹھےنہیں ہو سکیں گے، جماعت کی اکثریت چاہتی ہےکہ نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالیں۔
سعد رفیق نےمزیدکہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان واپس لینا چاہیے،حکومت اور لڑائی دونوں کام اکٹھےنہیں ہوسکیں گے،اتحادی حکومت کوکسی صوبےمیں گورنرراج لگانےکا شوق نہیں،اگر وہ چڑھائی کی باتیں کریں گےتومسائل ہوں گے، سیاستدان کو ایک دوسرے سے بات کرنا پڑے گی۔
میڈیا سےمجھے پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنانے کا سنا،احسن اقبال بطور پارٹی سیکرٹری جنرل بہتر کام کررہے ہیں۔