پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل سپن وام اور شیواہ میں علم ٹولو دہ پارہ" یعنی تعلیم سب کے لئے مہم جاری ہے۔
پاک فوج کی جانب سےجنوری 2024 میں شمالی وزیرستان کی تحصیل سپن وام اورشیواہ میں علم ٹول دہ پارہ مہم کا آغازکیا گیا،مہم کامقصد سکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے ۔
پہلےمرحلےمیں تعلیمی سروےکا انعقاد کرایا گیا جس کےنتیجے میں2027 بچوں کی نشاندہی کی گئی،دوسرےمرحلےمیں پاک فوج نےسول انتظامیہ اورمقامی مشران کے تعاون سےجامع آگاہی مہم کا آغازکیا، آگاہی مہم کو موثر بنانے کیلئے پشتوزبان میں دستاویزی فلم بھی بنائی گئی دستاویزی فلم سے مقامی سطح پر تعلیمی شعور کو بیدار کیا گیا۔
مہم کےتیسرے مرحلے میں آوٹ آف سکو ل چلڈ رن کے داخلے کا آغاز کیا گیا،جس کے نتیجےمیں اب تک 332 آوٹ آف سکول چلڈرن کا کامیابی سے داخلہ کرایا گیا۔
علم ٹودہ پارہ مہم کےذریعےہرفرد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کروانا پاک فوج کا عزم ہے۔