وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی پولیس کو سمگلنگ کیخلاف کارروائی کے اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد پولیس کو کسٹم ایکٹ کے تحت سمگلنگ کیخلاف کارروائی کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے وزرات داخلہ کی جانب سے چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
رینجرز اور کوسٹ گارڈ اور ایف سی کو یہ اختیارات پہلے ہی حاصل ہیں۔
نوٹیفیکشن کے مطابق وفاقی پولیس اینٹی سمگلنگ مہم چلائے گی جبکہ وفاقی پولیس کو اب نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کا بھی اختیار مل گیا ہے۔