پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 72 ہزار 700 پوائنٹس سے اوپر کاروبار کا اختتام ہوا۔
100 انڈیکس 771 پوائنٹس بڑھ کر 72ہزار743 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔
مہنگائی میں کمی اور شرح سود میں متوقع کمی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ قرار پائی ہے۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی شرح 31 ہفتے کی کم ترین سطح پرآگئی ہے جبکہ مہنگائی کم ہونے سے انویسٹرز کو نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کم ہونے کی توقع ہے۔