بحریہ یونیورسٹی لاہورکیمپس کےطلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔
سو سے زائد طلبا و طالبات نے اساتذہ کے ہمراہ لاہور گیریژن میں فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا،طلبہ نے پاک فوج کے ساز و سامان اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا۔
اس کےبعدطلبہ نے آرمی میوزیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا،میوزیم میں وفد کو مختلف ادوار کی تاریخ بارے بخوبی بریف کیا گیا۔
طلبہ نےمیوزیم کےمختلف حصوں کا دلچسپی کےساتھ مشاہدہ کیا،شام کو طلبہ نے واہگہ بارڈرجوائنٹ چیک پوسٹ پرپاکستان رینجرزکی پرچم اتارنے کی جاندار اور شاندار پریڈ دیکھی۔
تقریب کے دوران طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا،فضا ملی نغموں اور حاضرین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔