پاک فوج کے سینئر افسران نے ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت کے بعد ان کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے سینئر افسران نے کسٹمز اہلکاروں کے شہروں کا دورہ کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کر کے ان سے تعزیت کی۔
افسران نے آرمی چیف کی جانب سے شہداء کے اہلخانہ کی غیرمتزلزل حمایت کا عہد کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے اہل خانہ کی جانب سے حمایت اور احترام پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا گیا۔
شہدا اورغازی ہمارا فخر ہیں، ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، بہادر بیٹوں کی قربانیوں کے باعث ہی ہم امن و آزادی سے لطف اندوز ہورہے ہیں، ہمیں کبھی اِن لازوال قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
ہم بحیثیت قوم شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، ان خاندانوں نے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دی ہیں۔